پرائیویٹ سکول مالک کا طالب علم کی ماں پر تشدد
ناروال میں ایک پرائیویٹ سکول کے مالک نے اپنے سٹاف کے ہمراہ بچے کی ماں پر تشدد کیا۔ واقع کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائیرل ہو گئی
تفصیلات کے مُطابق طالب علم کی ماں نے بچے کا سکول چھوڑنے کا سرٹیفیکٹ مانگا۔ والدہ کا کہنا تھا کہ وہ اب سکول کی فیس ادا نہیں کر سکتے تھے۔ وہ سکول بدلنا چاہتے تھے تا کہ وہ کسی سرکاری سکول میں داخلہ لے کر بچے کی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اس پر سکول کا مالک نے چھ ماہ کی فیس کا مُطالبہ کیا۔ والدہ نے کہا کہ وہ غریب ہیں یہ فیس وہ افورڈ نہیں کر سکتے۔ سکول مالک مُشتعل ہو گیا اور اُس نے بچے پر اور اُس کی ماں پر تشدد کیا۔ سکول کی دیگر ٹیچرز نے بھی بچے اور اُس کی ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد میں طالب علم کو اور اُس کی ماں کو ایک کمرے میں بند کر دیا۔ تاہم پولیس نے بازیاب کروا لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر سکول مالک شکیل اور ساتھی ٹیچرز پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تشدد کی شکار
خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب
سے انصاف کی اپیل کی ہے
No comments:
Post a Comment