10 Sept 2022

Allama Iqbal Open University Announces Discount in Fee for Flood Affected Areas

 




علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نے طالبعلموں کو خوشخبری سنا دی

یونیورسٹی نے اپنے طالب علموں کو فیس میں خاص رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

  یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایسے تمام طالب علم جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان    طالب علموں کی سمیسٹر فیس جو ہے اس کو مکمل طور پر معاف کر دیا گیا ہے

 اور وہ طالب علم جنہوں نے سمسٹر کی فیس ادا کر دی ہے یونیورسٹی اس فیس کو اگلی فیس کے ساتھ ایڈجسٹ کریں گی

 ایسے تمام طلباء جن کا تعلق سندھ سے ہے ڈیرہ غازی خان سے ہے اور وہ تمام علاقے جہاں پر سیلاب ہے  ان میں میٹرک اور ایف اے کی سٹوڈنٹس کو سمیسٹر  کی فیس معاف کر دی گئی ہے

  ان طلبہ کو  فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر کسی طالب علم نے فیس  اداکر دی ہے تو اس فیس کو اگلی فیس کے ساتھ ایڈجسٹ کر دیا جائے گا

 اس کے ساتھ ساتھ وہ طالب علم جنہوں نے ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس میں ایڈمیشن لیا ہے ان کی فیس کو بھی ففٹی پرسنٹ معاف کر دیا گیا ہے 

مزید یہ کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر یونیورسٹی نے ان علاقوں میں تیس کے قریب سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کیمپس لگا دیے ہیں 

اس کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال یونیورسٹی کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں  میں سے کٹوتی کرکے  سیلاب زدگان کی مدد کی

 


No comments:

Post a Comment