چائے پینے کے حیرت انگیز فائدے
چائے ایک ایسا مشروب ہے جو کہ آجکل عام ہے دُنیا میں کوئی ہی ایسا شخص ہو گا جس نے چائے نہ پی ہو۔ اب تو یہ بچوں میں بھی
مقبولیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ دفتروں
کے اندر چائے کا استعمال بے دریغ کیا جاتا ہے۔ جو آدمی چائے نہ پیتا ہو اُسے
دقیانوس سمجھا جاتا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ روٹی ملے نا ملے لیکن چائے ضرور ملنی
چائے۔جب گھر میں مہمان آتے ہیں تو سب سے پہلے چائے سے اُن کی تواضع کی جاتی ہے
کہا جاتا ہے کہ چینی بادشاہ شین کہیں جا رہا تھا راستے میں
تھکان اُتارنے کے لیے اُس کے قافلے نے ایک جنگل میں قیام کیا۔ چینی لوگ گرم پانی
بڑے شوق سے پیتے ہیں ۔ بادشاہ شین کے لیے ایک درخت کے نیچے کیتلی میں پانی گرم کیا
جا رہا تھا۔ اتفاق سے اُس درخت کے کُچھ پتے
کیتلی میں گرے، جس کے بعد مشروب کی خوشبو پورے قافلے میں پھیل گئی۔ بادشاہ
شین جو کہ ماہر نباتات بھی تھا اُس نے یہ مشروب پیا جس سے اُس کے بدن میں چستی بھر
گئی۔ اور یوں اتفاقی طور پر چائے ایجاد ہو گئی۔ اب اس کہانی میں کتنا سچ ہے یہ تو
کوئی نہیں جانتا لیکن ایک بات پر سب اتفاق کرتے ہیں کہ چائے کا سب سے زیادہ استعمال چین میں ہی کیا جاتا ہے
دُنیا بھر میں کالی چائے جسے قہوہ کہےہیں استعمال کی جاتی
ہے لیکن پاک و ہند کے اندر دودھ والی چائے بنائی اور استعمال کی جاتی ہے ۔ بزرگوں
کے مُطابق یہاں بھی پہلے قہوہ ہی استعمال کیا جاتا تھا لیکن جب یہاں انگریز وارد
ہوا تو اُس نے دودھ کی طاقت کم کرنے کے لئے اس میں چائے کی پتی کا استعمال کیا اور
اس طرح یہ مشروب عام ہو گیا۔ یہ بھی ایک فرضی کہانی ہی سمجھی جاتی ہے۔ لیکن وقت نے
ثابت کیا ہے کہ چائے کے بے شمار فائدے ہیں جن میں چند ایک درج ذیل ہیں
1۔ چائے کو دل کے
لیے مُفید قرار دیا جاتا ہے، یہ خون کی روانی برقرار رکھتی ہیں جس سے دل کے دورے
کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور یوں انسان کی عمر طویل ہو جاتی ہے۔
2۔ جو لوگ سبز چائے
کا استعمال کرتے ہیں اُن کا کو لیسٹرول لیول ٹھیک رہتا ہے اور اُن کو موٹاپے سے
نجات ملی رہتی ہے اور اس طرح وہ کئی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔
3۔ چائے میں ایک نکوٹین ہوتی ہے جو کہ وقتی طور پر اعصاب کو
تحریک دیتی ہے جس سے انسان کی تھکان دور ہو جاتی ہے اور وہ توانا اور چُست ہو جاتا
ہے۔ وہ مزید کام کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔
4۔ ایک تحقیق یہ
بھی بتاتی ہے کہ چائے دانتوں کی حفاظت کرتی ہے اور دانتوں کو خراب ہونے سے بچاتی
ہے۔ چائے جسم میں پانی کی کمی ہونے سے محفوظ رکھتی ہے کیونکہ یہ ایک خوشگوار طریقہ
ہے دن میں کئی بار جسم کو خوش کُن مشروب فراہم کرنے کا، اس طرح جسم میں پانی کی
کمی نہیں ہوتی ہے۔
5۔ چائے ایک انٹی
آکسڈینٹ مشروب ہے جو کہ جسم سے فاسد مادے خروج کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے جسم کئی
ایک بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔
6۔ کئی لوگ کافی
پیتے ہیں لیکن اُن کو معلوم ہونا چاہیے کہ کافی میں کفین کی مقدار چائے کی نسبت 50
فیصد زیادہ ہوتی ہے جو کہ اعصاب کے لئے
نقصان دہ ہے، لہذا کافی کی بجائے چائے کا استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔
No comments:
Post a Comment