کیا سٹابری حرام ہے یا حلال ہے؟
کُچھ عرصہ سے شو شل میڈیا کے اُپر ایک بحث طوالت پکڑ گئی ہے کہ اسٹابری حرام ہے
اور لوگ اِس بات کو وائیرل کرتے جا رہے
ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ جہنمی پھل ہے اور اسے کھانا حرام ہے
بعض علماء اسے زقوم کا نام دے رہے ہیں جو کہ ایک جہنمی درخت ہے اور اس کا پھل
جہنمیوں کی غذا ہے لہذا اسٹابری ایک جہنمی
پھل ہے اور اسے کھانے سے گریز کیا جائے
اس میں کوئی شک نہیں کہ زقوم جہنمی پھل ہے اور یہ انتہائی کڑوا ہے اور جہنم میں رہنے والوں کو یہ جہنمی پھل کھلایا جائے گا۔ لیکن یہاں نقطہ یہ ہے کہ یہ زقوم عربی زبان کا لفظ ہے عربی کے علاوہ اگر کسی کو زقوم کہا گیا ہے تو اس کا مطلب ہرگز سٹابری
نہیں ہے
اسٹابری تو ایک میٹھا اور لذیز پھل ہے جو دُنیا بھر میں اور تمام اسلامی ممالک میں بڑے
شوق سے کھایا جاتا ہے اور پسند بھی کیا جاتا ہے۔ لہذا اس کے حرام ہونے کی کوئی
دلیل نہیں ملتی ہے یہ حلال ہے اور اس کا کھانا جائز ہے اس کے بہت سے فوائد ہیں جن
سے ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا
اسٹابری کے فائدے
1۔ یہ پھل شوگر اور دل کے امراض میں بہت مُفید ہوتا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پھل امراضِ قلب اور شوگر میں مُبتلا مریضوں کے لیے کسی
نعمت سے کم نہیں ہے
2۔ایسے لوگ جن کو ہائی بلڈ پریشر ہو یا اُن کا
کولیسٹرول لیول خراب ہو گیا ہو اُن کو
چاہیے کہ وہ اسٹابری کو اپنی خوراک میں شامل کر لیں، اس سے اِن بیماریوں میں آفاقہ
ہو گا
3۔اسٹابری میں ایک اہم جُز ہوتا ہے جس کو الیجک ایسڈ کہا
جاتا ہے یہ کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکتا ہے۔ لہذا اسٹابری کو کھانے والے
کینسر سے محفوظ رہتے ہیں
4۔ایسے لوگ جو گلے کے کینسر میں مُبتلا ہوں یا اُن کا گلا
خراب رہتا ہوں اُن کو اسٹابری کھانی چاہیے
5۔ اسٹابری میں وٹامن سی کثرت سے پایا جاتا ہے جس سے آنکھوں
کی بینائی کو تقویت ملتی ہے اور موتیا کے امراض سے نجات ملتی ہے
6۔ اسٹابری جسم کے مُدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے اور اس
طرح انسان کئی ایک بیماریوں سے بچ جاتا ہے
7۔ یہ قبض کُشا پھل ہے اور انتٹریوں کو متورم نہیں ہونے
دیتا
8۔وہ لوگ جن کی سکن سخت ہو گئی ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ اُن کی جھریاں نمایاں ہو گئی ہوں
اُن کو چاہیے کہ وہ اس پھل کو کھائیں اس سے اُن کی سکن نرم اور خوبصورت ہو جائے گی
اور جُھریاں بھی غائب ہو جائے گی
9۔ یہ پھل آپ کے
وزن کو کنٹرول رکھتا ہے اور آپ کو موٹاپے سے بچائے رکھتا ہے
10۔ یہ پھل اِنٹی آکسیڈینٹ
ہے جو گاہے بگاہے جسم سے زہریلے
مواد کو خارج کرتا رہتا ہے اور اس طرح انسان بہت سی بیماریوں سے بچا رہتا ہے
No comments:
Post a Comment