2 Apr 2021

Less Humidity in the Air Causes Nose Bleeding and Skin Drying Problems

 

ناک سے نکسیر آنا یا جلد کا خشک ہو جانا

آج کل موسم تیزی سے بدل رہا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بہت کم ہو گیا ہےپاکستان میں لوگ اس وقت جو پرابلم کا سا منا کر رہے ہیں وہ جلد کا خُشک ہونا،ہونٹوں کا خشک ہو کر پھٹ جانا یا نال سے نکسیر کا پھوٹنا ہے

یہ مسلہ اُس وقت ہوتا ہے جب ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہو جاتا ہے ۔ جب ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوتا ہے تو ناک ک اندر باریک رگیں خشک ہو کر پھٹ جاتی ہیں جس کی وجہ سے نکسیر پھوٹ پڑتی ہے اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے

ایسے کیسز اسلام آباد،پشاور، رحیم یار خان اور جنوبی پنجاب میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اِن علاقوں میں  ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی سکن خشک، اور ناک سے نکسیر نکلنے کے کیسز  سامنے آ رہے ہیں

 

  حل:

اس کا حل بہت سادہ ہے آپ درج ذیل تدابیر پر عمل کر سکتے ہیں

1۔ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ دیر تک با وضو رہا جائے یا بار بار وضو کریں

2۔ پانی کا استعمال کثرت سے کریں

3۔ اپنے گلے کو ہرگز خشک نہ رہنے دیں

4۔ہونٹوں پر ویسلین کا استمعال کریں

5۔ اگر گھر میں زیتوں کا تیل ہو تو ٹھیک ہے ورنہ سرسوں کے تیل سے ناک کا اندرونی حصہ تر کر لیں

6۔ اگر نکسیر بہہ رہی ہو تو اُنگلیوں سے ناک کو تھوڑی دیر کے لیے دبا کر رکھیں۔ ناک کو مسلنے سے گریز کیا جائے، سر پر پانی ڈالنے سے بھی آفاقہ ہوتا ہے۔ اگر آرام نا آ رہا ہو تو اپنے معالج سے رابطہ کریں

 


No comments:

Post a Comment