2 Apr 2021

How to Earn Money from YouTube | YouTube Industry and Pakistan


 

یو ٹیوب انڈسٹری اور  پاکستان

کون ہے جو پیسہ نہیں کمانا چاہتا ہے ہر ایک کی خواہش پوتی ہے کہ اُس کے پاس ڈھیروں پیسہ آئے تا کہ وہ اپنی زیادہ سے زیادہ خواہشات کو پایا تکمیل تک پُنچا سکے۔ لوگ اس مقصد کے لیے کاروبار کرتے ہیں ، نوکری کرتے ہیں اور سارا سارا دِن انتھک محنت کرتے ہیں

 

یہ اکسیویں صدی ہے اس صدی کو سائنس کی صدی کہا جاتا ہے یہ انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کی صدی ہے ۔ انٹرنیٹ نے ہر شعبہ زندگی کو مُتاثر کیا ہے۔ لہذا لوگوں کے کام کرنے کے طریقے بھی بدل گئے ہیں اور ساتھ ساتھ اِن کے پیسہ کمانے کے طریقے بھی بدل گئے ہیں

 

اب ضروری نہین ہے کہ آپ پیسہ کما نے کے لیے نوکری کریں یا دوسروں کی غلامی کریں اب آپ عزت کے ساتھ گھر بیٹھ کر ماہانہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کما سکتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ آپ کو تنخواہ بھی ڈالروں میں ملے گی۔ آسان الفاظ میں اگر کہا جائے تو آپ ایسا سمجھ لیں کہ جیسے آپ باہر کے کسی مُلک میں پیسہ کمانے کے لیے گئے ہوں۔ لیکن یاد رکھیں آج کل باہر جانا اور خاص طور پر کسی یورپی مُلک میں جانا خاصا مُشکل ہو گیا ہے

 

اب آپ یہ کام گھر بیٹھ کر ہی کر سکتے ہیں اور ایک با عزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو پتہ ہے کہ یوٹیوب پاکستان میں ایک انڈسٹری کا درجہ اختیا ر کرتی جا رہی ہے آج کل بڑے سے بڑے لوگ آپ کو  یوٹیوب پر چینل کو سبسکرائیب کرنے اور بیل آئی کان دبانے کا کہتے ہوئے ملیں گے۔ آپ کو پتہ ہے کہ یہ لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں، جی اس کام کے اُن کو اچھے خاصے پیسے ملتے ہیں،وہ اپنا چینل چلاتے ہیں اور بدلے میں یو ٹیوب ان کو اچھی مقدار میں ڈالر دیتا ہے۔ پاکستان میں یوٹیوب اب ایک انڈسٹری کا درجہ اختیا کر گئی ہے۔

 

آپ بھی یو ٹیوب سے اچھی خاصی انکم حاصل کر سکتے ہیں، پاکستان کی یوتھ بڑی ٹیلنٹڈ ہے یہ وہ یوتھ ہے جو رہنمائی کی کمی کی وجہ سے صرف یو ٹیوب پر اور فیس بُک پر گانے سُن کر ہی وقت برباد کر رہی ہے، یہ دوسروں کے لیے تو سورس آف ریونیو ہے لیکن خود یہ گھر پر بوجھ ہیں جو رکشہ تک کا کرایہ بھی اپنے ابا جی سے مانگتے ہیں

 

اگر آپ وقت کا ٹھیک استعمال کریں اور اپنی ذہانت اور ٹیلنٹ کو استعمال کریں تو آپ بھی دوسروں کی طرح  اچھی خاصی انکم حاصل کر سکتے ہیں،۔ آپ یو ٹیوب پر ایک انفارمیٹو چینل بنا سکتے ہیں آپ ویب سائیٹ پر آرٹیکل لیکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ فارغ بھی نہیں رہے گے،آپ کو اضافی آمدنی بھی ہو گی اور آپ کا معاشی مسلہ بھی حل ہو جائے گا

 

پاکستان میں یو ٹیوبر اچھا خاصا ریونیو لاتے ہیں لیکن اِن کو حکومتی سر پرستی حاصل نہیں ہے۔ اگر حکومت تھوڑا دھیان دے تو اِس میں کافی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ حکومت کو ٹکنیکل کالجز کے اندر شوشل میڈیا کے کورسسز شروع کرنے چاہیے تا کہ ہماری یوتھ کو تربیت بھی ملتی رہے اور اُن کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے رہیں  

  

No comments:

Post a Comment