BA English Poem Departure and Arrival Urdu Translation
Departure and Arrival
by T.S Eliot
Standing upon the shore of all we know,
ہم سب دُنیا کے سمندر کے ایک کنارے پر کھڑے ہیں اور ہم جانتے ہیں
We linger for a moment doubtfully,
ہم شکی طور پر تھوڑی دیر کے لیے ہچکچاتے ہیں
Then with a song upon our lips,sail we,
پھر بہادری کا گیت گاتے ہوئے ہم آگے سفر شروع کرتے ہیں
Across the harbour bar--no chart to show,
اور ہم بندر گاہ سے آگے نکل جاتے ہیں، بغیر نقشے کے
No light to warn of rocks which lie below,
ہمارے پاس کوئی روشنی بھی نہیں ہے جو ہمیں سمندر میں پیش آنے والے خطرات سے آگاہ کر سکے
But let us yet put forth courageously.
مگر ہم کو بہادری سے آگے ہی بڑھنا ہے
Although the path be tortuous and slow,
اگرچہ راستہ دشوار گُزار اور مشکل ہو سکتا ہے
Although it bristles with a thousand fears,
اگرچہ یہ رستہ پُر خطر ہو سکتا ہے
To hopeful eye of youth it still appears
لیکن پُر اُمید انسانوں کو یہ ایسے لگتا ہے
A lane by which the rose and hawthorn grow,
جیسے ایک چھوٹی سی گلی ہو جس میں آسانیاں بھی ہیں اور مُشکلات بھی
We hope it may be,would that we might know;
ہم ایسی ہی اُمید کرتے ہیں ،کاش ہم جان سکتے
Would me might look into the future years.
کاش ہم آنے والے وقت کو پہلے جان سکتے
Great duties call--the twentieth century
بیسویں صدی ہم سے بڑی اُمیدیں لگائے بیھٹی ہے
More grandly dowered than those which came before,
پہلی صدیوں کی نسبت بڑی بڑی اُمیدیں
Summons--who knows what time may hold in store,
یہ صدی ہم سب سے تقاضہ کرتی ہے،کون جانتا ہے کہ اُس کو آنے والے وقتوں میں کیا ملے گا
Or what great deed the distant years may see,
یا آنے والے زمانے میں ہم کیسے بڑے بڑے کارنامے سر انجام دیں گے
What conquest over pain and misery,
کیا ہم دھکوں اور تکالیف کے اُپر فتح پا لیں گے
What heroes greater than were ever yore.
یہ صدی کیسے کیسے عظیم لوگ پیدا کرے گی
But if this century is to be more great,
لیکن اگر اِس صدی کو ہم نے عظیم کرنا ہے
Than those before,her sons must make her so,
پہلی صدیوں کی نسبت،تو یہ کام ہم ھی کو کرنا ہو گا
And we are of her sons,and we mus go,
اور ہم ہی اِس کے بیٹے ہیں،ہم کو آگے بڑھنا ہے
With eager heart to help mould well her fate,
بڑی لگن کے ساتھ اِس دور کو بدلنے کے لیے
And see that she shall gain such proud estate,
اور دیکھنا ہم کیسی کامیابی حاصل کرتے ہیں
And shall on future centuries bestow.
اور آنے والا وقت ہم کو کیسی کامیابیوں سے نوازے گا
Read All BA Poems Notes
A legacy of benefits--may we
ہمیں واراثت میں کُچھ فوائد ملے
In future years be found with those who try,
ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہوں جو کوشش کرتے ہیں
To labour for the good until they die,
کُچھ اچھا کرنے کی مرتے دم تک
And ask no other question than to know
اور اِس سوال کے سوا ہم کوئی اور سوال نہ کریں یہ جاننے کے لیے
That they have helped the cause to victory,
کہ اُن کا ہماری کامیابی میں کتنا ہاتھ ہے
That with their aid the flag is raised on high.
کہ اُن کی مدد سے ہی ہم کامیابی کا جھنڈا اُونچا لہرا رہے ہیں
Sometimes in distant years when we are grown
جب آنے والے وقتوں میں ہم بوڑھے ہو جائیں گے
Gray--haired and old,whatever be our lot,
تو ہم جس مقام پر بھی ہوں گے
We shall desire to see again the spot,
تو ہم اُس جگہ کو دوبارہ دیکھنے کی تمنا کریں گے
Which,whatsoever we have been or done,
ہم جو کُچھ بھی کرتے رہے ہیں یا کیا ہے
Or to what distant lands we may have gone,
کِن کِن علاقوں کو ھم نے فتح کیا ہے
Through all the years will never have been forgot.
اِس تمام سفر میں ہم یہ سب بھولے نہیں ہیں
No comments:
Post a Comment